تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:19

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا دن

جیو نیوز - کراچی …گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی ہے،ٹرکوں کا پہیہ رکنے سے نیٹو سپلائی معطل ہونے کے ساتھ تجارتی عمل بھی منجمد ہو گیا۔گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وی آئی پی مومنٹ ہو یا سیکیورٹی کر اقدامات سیکیورٹی ادارے ٹرانسپورٹرز سے زبردستی کنٹینرز لے کر انہیں سڑکوں کی زینت بنادیتے ہیں۔ یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر خالد خان کے مطابق زبردستی تحویل میں لیے جانے والے کنٹینرز کا جرمانہ ٹرانسپورٹرز کو بھرنا پڑتا ہے اور ٹرانسپورٹرز ٹرکوں کے اغوا اور بے امنی سے بھی پریشان ہیں ہڑتال کرنے کی دوسری وجوہات بتاتے ہوئے خالد خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے اب تک ان پر مزید ٹیکسوں کو بوجھ بھی لاد دیا ہے۔ کراچی چیمبر کے نائب صدر محمد ادریس کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کی دو روز سے جاری ہڑتال سے تجارت معطل ہو کر رہ گئی ہے سیمنٹ، ٹیکسٹائل دیگر مصنوعات کی برآمدات کے علاوہ مختلف مصنوعات کی درآمد بھی متاثر ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.