تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:30

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ شروع، گیس کمپنیز نے گٹھ جوڑ کرلیا

جیو نیوز - لاہور… سردیوں کے آغاز پر ہی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ شروع کردیا گیا ہے ،ایل پی جی ڈیلرز نے اس اضافے کو حکومتی ناہلی اور گیس کمپنیوں کا گٹھ جوڑ قراردیا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہا توایل پی جی کی قیمت 250 روپے فی کلو تک جا پہنچے گی۔ یو ں تو ایل پی جی کا استعمال متبادل سستے فیول کے طور پرکیا جاتا ہے تاہم اسے بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے چند روز میں ذخیرہ اندوز قیمت 140 روپے کلو پر لے گئے ہیں ، لوگوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں سوئی گیس کا پریشر پورا نہیں ،مہنگی ایل پی جی کے ذریعے سردیا ں کیسے گزاریں گے۔ ایل پی جی ڈیلرز کے ترجمان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ کمپنی مالکان کی ملی بھگت سے 9 روپے کلو والی گیس 140 روپے اور چند روز تک 250 روپے میں بکے گی،حکومت تین ماہ کے لئے سیلز ٹیکس ختم کر ے تو قیمت فی کلو 80 روپے تک گرسکتی ہے ۔ایل پی جی مہنگی ہونے کے باعث رکشہ ڈرائیور وں من مانے کرائے مانگنے لگے ہیں ،صارفین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور اس سیکٹر میں کارٹل قائم کرنے والوں کے خلاف بھی نئی اور موثر قانون سازی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.