تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:40

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے ترک جہاز کارکے کو تحویل میں لے لیا

جیو نیوز - کراچی…کراچی پورٹ انتظامیہ نے ترکی کے جہاز کارکے کو واجبات کی عدم ادائیگی پر اپنی تحویل میں لے لیا۔ کراچی پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک کمپنی کے جہاز کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تحویل میں لیا ہے۔ پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک جہاز پر پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساڑھے 7کروڑ روپے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ڈیڑھ کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ کارکے انتظامیہ کا کہنا ہے جہاز کو واپس اپنی تحویل میں لینے کے معاملے کو عالمی سطح پرلے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.