تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 12:53

اسلام آباد میں ٹماٹر کے بعد اب انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد میں ٹماٹر کے بعد اب انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے اور دو دن میں جانے کیا ماجرا ہوگیا کہ انڈا 8 روپے فی درجن تک مہنگا ہوگیا۔ اسلام آباد میں مارکیٹ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ جمعرات تک 98 روپے درجن فروخت ہونے والے انڈے کی قیمت اب 104 روپے فی درجن سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو دن کے انڈے کی فی درجن قیمت میں 6 سے 8 روپے کا من مانا اضافہ کردیا گیا۔ اسلام آباد اور راول پنڈی کی ریٹیل مارکیٹ میں 98 روپے درجن فروخت ہونے والا انڈہ 104 سے 106 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے۔ صارفین کا شکوہ ہے کہ ابھی سردیاں اپنے عروج کو نہیں پہنچی تاہم منافع خوروں کا ناجائز منافع عروج کو ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.