تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 12:53

ایران نے پاکستان کو گیس کی قیمت پھر طے کرنیکی پیشکش کردی

جیو نیوز - تہران……ایران پاکستان گیس پائپ لائین منصوبے پر ایران کی جانب سے ایک اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے،ایران نے گیس کی قیمت دوبارہ طے کرنے کے لئے مذاکرات کی پیشکش کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حامد رضا کا کہنا ہے معاہدے کے تحت گیس کے طے کردہ نرخوں میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے معاہدہ ترک کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے باعث یہ گیس پائپ لائین منصوبہ تاخیر کا شکار ہورہا ہے کیونکہ پاکستان اس منصوبے کیلئے رقم کا بند وبست نہیں کر پا رہا۔اس کے علاوہ پاکستان یہ بھی چاہتا ہے کہ ایران گیس کی قیمتوں میں نظرثانی کرکے اس کے نرخ میں کمی کرے،7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبے سے پاکستان یومیہ 750 ملین مکعب فٹ گیس ایران سے درآمد کرسکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.