10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:25
سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنزصبح 8بجے کھل جائیں گے
جیو نیوز - کراچی …کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8بجے کھل جائیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت ہفتہ کی صبح 8 بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا تھا جو صبح 8بجے کھل جائیں گے۔