تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:50

پاکستان میں سرمایاکاری میں کمی تشویش کا باعث ہے، آئی ایم ایف

جیو نیوز - واشنگٹن …آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایاکاری میں کمی تشویش کا باعث ہے، ملکی زرمبادلہ ذخائر دباوٴ کا شکار رہیں گے۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی ترقی کی شرح 2.75 فیصد رہ سکتی ہے جبکہ زائد اخراجات اور آمدن میں کمی کے باعث مالی خسارہ مجموعی پیداوار کے 5.5 فیصد تک محدود رہ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر دباوٴ کا شکار رہیں گے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے پر امن ماحول کے علاوہ توانائی میں اضافے کے اقدامات سے ملک میں سرمایاکاری پروان چڑھے گی اور برآمدات بہتر ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.