تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:59

رواں سیزن کیلئے گندم کی پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 50لاکھ ٹن مقرر

جیو نیوز - اسلام آباد…حکومت نے رواں سیزن کے لیے گندم کی پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 50لاکھ ٹن مقرر کیا ہے۔اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس میں گندم کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کھاد ، بیج اور کاشت کاروں کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے متعلق محکوں کی جانب سے یقین دہانی بھی کرائی گئی۔اس کے علاوہ اس بات پر بھی زور دیا گیا90 لاکھ ہیکٹر کے قریب رقبے پر گند م کی بیجائی30 نومبر تک مکمل ہوجائے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ربیع سیزن کے لیے 31 ملین ایکڑفٹ پانی کی دستیابی ہوگی اور پانی کی قلت 14 فیصد متوقع ہے لیکن زائد بارشوں کے اماکانات سے پانی کی ضروریات پوری سکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.