12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:31
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال 7 روز سے جاری
جیو نیوز - کراچی …کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے اہم مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کے باوجود ہڑتال جار ی رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں کہ ایف بی آر سے ٹیکس میں کمی کا نوٹیفیکیشن ملتے ہی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرینگے۔ کمشنر کراچی شعب صدیقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ہونے والی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ملاقات میں حکومتی عہدیداروں نے ٹیکسوں میں کمی،کے پی ٹی کی زمین دینے اور پولیس کی جانب سے زبردستی کنٹینرز نہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے بعد ہڑتال جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔گڈز ٹرانسپورٹر ز کے چیئرمین غلام یاسین کا کہتے ہیں کہ ٹیکس میں کمی کے نوٹیفیکشن کا انتظار کر رہے ہیں جس کے ملتے ہی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب 7 روز سے جاری اس ہڑتال سے سخت پریشان تاجر و صنعتکاروں کے مطابق مال بردار گاڑیوں کے نہ چلنے سے برآمدی آرڈرز تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ کراچی چیمبر کے صدر عبداللہ ذکی کہتے ہیں کہ ٹرانسپورٹرز نے گورنر سندھ کو آج صبح ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس لئے یہ ختم ہوجانی چاہئے۔