تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 17:25

سات روز گزر جانے کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم نہ ہوسکی

جیو نیوز - کراچی…سات روز گزر جانے کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم نہ ہوسکی ، ہڑتال کے باعث ملکی تجارت یرغمال بنی ہوئی ہے اور کاروباری برادری کی بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے۔حکومت اور ٹرانسپورٹرز کی لڑائی میں ملکی تجارت گھاس کی طرح پس گئی ہے۔ سات روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث صنعتی سرگرمیوں سست پڑ گئی اور بندر گاہوں پر برآمدی اور درآمدی کنٹینرز کا ڈھیر لگ گیا ہے۔ کاروباری حلقے کہتے ہیں کہ اب تک 1 ارب ڈالر کی ملکی تجارت ہڑتال سے متاثر ہوئی ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کی مداخلت پر ٹرانسپورٹرز نے اپنے مطالبات 17 سے کم کرکے 5 کردیئے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ یہ واضح کردیا ہے کہ ان کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ان مطالبات میں 27 دسمبر 2007 کو جلائے گئے ٹرکوں کے معاوضے، ٹرانسپورٹرز کی زمینوں کی ناجائز الاٹمنٹ کو ختم کرنا ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی مبینہ زیادتیوں کا خاتمہ، ناردرن بائی پاس پر 500 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ اور مائی کولاچی روڈ پر ٹرکوں کی آمد ورفت کو کھولنا شامل ہیں۔دوسری جانب کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ پیر کو گورنر ہاوٴس میں ہونے والے طویل مزاکرات اور اعلیٰ سطحی حکومتی یقین دہانیوں کے بعد ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال جاری رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.