تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:56

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل

جیو نیوز - کراچی …گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل ہوگئی، تجارتی عمل رکنے سے معیشت کا اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان کا کہنا ہے کہ اب تک ایف بی آر کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن نہیں ملا اورنہ ہی کے پی ٹی کی طرف سے ٹرانسپورٹرز کے لیے مختص زمین انہیں دی گئی۔کراچی چیمبر آف کامرس کی مداخلت پر ٹرانسپورٹرز نے اپنے مطالبات 17 سے کم کرکے 5 کردیے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ یہ واضح کردیا ہے کہ ان کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔دوسری جانب صنعتکار اور تاجروں کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کے نہ چلنے سے تجارتی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔نہ ہی برآمدی آرڈرز وقت پر پورے ہو رہے ہیں اور نہ ہی فیکٹریوں کو مال تیار کرنے کے لیے خام مال مل رہا ہے اس کے علاوہ شپنگ لائن کو لاکھوں ڈالر کے جرمانے الگ دینے پڑ یں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.