تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:33

گڈز ٹرانسپورٹرز کامطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کاعزم

جیو نیوز - کراچی…گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے تجارت معطل ہونے کے باعث معیشت کو کروڑوں ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں حکومت نے مطالبات پورے کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث تجارت معطل ہوچکی ہے اور پورٹس پر کنٹینرز کا ڈھیر لگتا جا رہا۔صنعتکاروں کا کہنا ہے ایک طرف تو ایکسپورٹس آرڈر وقت پر پورے نہیں ہوئے اور دوسری جانب خام مال نہ ملنے سے صنعتی پیداوارکا عمل بھی شدید متاثر ہوا ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے مطالبات پر اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں کئے۔ اب تک ٹیکسوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن بھی ایف بی آر سے جاری نہ ہوسکا ،مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.