15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:42
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، معیشت کو کروڑوں کا نقصان
جیو نیوز - کراچی … مال بردار گاڑیوں کی ہڑتال سے معیشت کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، تجارت مفلوج ہے اور پورٹس پر کنٹینرز کا ڈھیرلگتا جا رہا ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں معاملات کو حل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔گڈز ٹرانسپورٹرزکی 10 روز سے جاری ملک گیر ہڑتال کے باعث تجارت مفلوج ہے اور معیشت کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔امپورٹرز کے 27 ہزار اور ایکسپورٹس کے 18 ہزا ر سے زائد کنٹینرز پورٹس پر پھنس گئے۔مال بردار گاڑیوں کے نہ چلنے سے سیمنٹ ، چاول ، گارمنٹس ، اور پیاز کے برآمدی کنٹینرز کی شپمنٹ نہیں ہوسکی۔دوسری جانب درآمدی کھاد اور کوئلہ لیے بحری جہاز مال اتارنے کے لیے منتظر ہیں۔صنعت کاروں کے مطابق خام مال کی قلت کے علاوہ شپنگ لائن کو لاکھوں ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑرہا ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔ نہ تو ایف بی آر سے ٹیکسوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا اور نہ جلائی جانے والی گاڑیوں کا معاوضہ دینے کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی۔بھتہ خوری ، مال بردار گاڑیوں کا اغوا اور لوٹ مار سے پریشان ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔