تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:30

بھارت میں خوراک کی قلت،پاکستان کو ٹماٹر کی بر آمد آدھی کر دی

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں خوراک کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے، ٹماٹر کی کمی کے باعث بھارت نے پاکستان کو ٹماٹر کی برآمد 50 فیصد کم کردی۔ پیاز اور نمک کے بعد اب بھارت میں ٹماٹر کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں جس کے باعث اس سال پاکستان کو ٹماٹر کی برآمد 50فیصد کم کر دی گئی ہے،بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کی تاجر برادری کے صدر راجدیپ اپتل(Rajdeep Utpal) کا کہنا تھا کہ بھارت میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اورحالیہ خلاف معمول بارشوں کے باعث پاکستان کو ٹماٹر برآمد میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے، پاکستان میں ٹماٹر کی مانگ کے باعث بھارت سے روزانہ تقریبا 40 سے 50 ٹماٹر کے ٹرک اٹاری واہگہ راستے کے ذریعے پاکستان آتے ہیں، تاجرانکا کہنا ہے کہ موجودہ آرڈر پرانے آرڈر ہیں جو پورے کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.