17 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:10
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرانے کیلئے وزیر خزانہ کراچی پہنچ گئے
جیو نیوز - کراچی…گڈز ٹرانسپورٹ کی 12 روز سے جاری ہڑتال کے خاتمے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ نے اپنی کوششوں کا آغاز کردیا۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکراچی پہنچ گئے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ کاٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا۔اس سے قبل گڈز ٹرانسپورٹرز اور وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے درمیان مذاکرات کا کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا تھا۔مال بردار گاڑیوں کے نہ چلنے سے روس سے درآمد کی گئی گندم بھی کراچی پورٹ پرپڑی ہے۔اس کے علاوہ درآمدی گھی، تیل اور دالوں کے 1500 کنٹینرز پورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔گڈز ٹرانسپورٹرزکی 12 روز سے جاری ہڑتال کے باعث کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔