تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:42

گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا خاتمہ ،کراچی اسٹاک پر مثبت اثرات

جیو نیوز - کراچی… کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس میں200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔چار روز کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار آج سرگرم نظر آئے ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں254پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 23 ہزار540پوائنٹس کے قریب دیکھا گیا۔سرمایاکاروں کی جانب سے سیمنٹ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کا رحجان دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ بروکرز کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے سے کاروباری سرگرمیاں معمول پر آ رہی ہیں اور11 روز بعد تجارت بحال ہونے کے مثبت اثرات حصص بازار میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.