18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:47
ملک میں بجلی کا شارٹ فال1100میگاواٹ پر برقرار
جیو نیوز - اسلام آباد…ملک میں بجلی کا شارٹ فال1100میگاواٹ پر برقرار ہے،چھوٹے شہروں اور قصبات میں کم ترین دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار9ہزار900میگاواٹ اور طلب11ہزار میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 3ہزار380میگاواٹ ہے،،تھرمل سے1ہزار570میگاواٹ ،جبکہ آئی پی پیز سے 4ہزار950میگاواٹ بجلی کی جا رہی ہے۔