تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:10

گنے کی کرشنگ میں تاخیر سے کئی شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ

جیو نیوز - کراچی …ملک بھر میں گنے کی کرشنگ میں تاخیر سے شروع ہونے سے سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سندھ میں کچھ ملوں میں کرشنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے لیکن اب تک صوبائی حکومت کی جانب سے گنے کی قیمت کا تعین نہیں ہوسکا۔ ملوں کی جانب سے گنے کی خریداری میں سست روی سے کاشت کار بھی مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور دوسری جانبنئی چینی کی رسد میں کمی اور پرانا زخیرہ کم ہونے سے صارف بھی چینی کی زائد قیمت دینے پر مجبور ہے۔ رواں ماہ چینی کی فی کلو قیمت میں ملک بھر میں اوسط 3 سے 4 روپے اضافہ دیکھا گیا۔لاہور میں چینی 4 روپے مہنگی ہوکر61 روپے،اسلام آباد میں 4 روپے اضافے سے62 روپے فی کلو، اس کے علاوہ راول پنڈی میں چینی کی قیمت 8 روپے بڑھ کر 62 روپے فی کلو پشاور میں 5 روپے اضافہ کے ساتھ 60 روپے جبکہ کوئٹہ میں چینی 2 روپے مہنگی ہو کر60 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ کراچی کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی57 روپے فی کلو پر مستحکم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.