19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:20
12لاکھ ٹن برآمدی چینی پر2ارب فریٹ سبسڈی کی عدم ادائیگی
جیو نیوز - کراچی …شوگر ملز مالکان کو گزشتہ سال برآمد کی گئی 12 لاکھ ٹن چینی پر فریٹ سبسڈی کے 2 ارب روپے نہ ملنے سے کسانوں کے واجبات دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے اب تک شوگر ملزمالکان کو گزشتہ سال کی برآمد کردہ 12 لاکھ ٹن چینی کے 2 ارب روپے ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی مد میں جاری کرنے ہیں جو انہیں 16 ماہ گزرنے کے باوجود نہیں ملے۔ ذرائع نے بتایا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان نے یہ معاملہ اٹھایا تھا اور حکومت نے جلد سے جلد فریٹ سبسڈی جاری کرنے کا یقین دلایا تھا۔ تاہم چینی پر فریٹ سبسڈی کے 2 ارب روپے نہ ملنے کے باعث انہیں کسانوں کے واجبات دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔