تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:6

کوئٹہ: آٹے کی فی کلو قیمت ریکارڈ 45روپے تک پہنچ گئی

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں آٹے کی قیمت کو لگتا ہے پر لگ گئے ہیں جہاں رواں ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں دو روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے، اس اضافے کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت ریکارڈ 45روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کوئٹہ میں آٹے کی مسلسل بڑھتی قیمت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں نہ تو حکومت اور نہ ہی مقامی انتظامیہ کا کوئی کنٹرول ہے،جی ہاں گزشتہ ماہ تک فی کلو آٹا 43روپے جبکہ آٹے کا20کلو کا تھیلا 860روپے تک میں فروخت کیاجارہاتھا، مگر رواں ماہ کے اوائل میں اس کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ اور بیس کلو تھیلے کی قیمت میں بیس روپے تک کا اضافہ رکارڈ کیاگیاتھا، مگر مہینے کے تیسرے ہفتے میں آٹے کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر ایک روپیہ تک کا اضافہ کردیاگیاہے جس کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 45 روپے اور بیس کلو تھیلے کی قیمت بھی بڑھ کر نو سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر کوئٹہ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 740روپے مقررہے،جس کے حساب سے فی کلو آٹے کی قیمت 37روپے بنتی ہے،مگر زندگی کی اہم بنیادی شے کی قیمتوں پر حکومت اور انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہ ہونے کے باعث آٹا سرکاری قیمت سے آٹھ روپے فی کلو زیادہ پر فروخت کیاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.