20 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:23
گندم کی قیمت میں فرق، سندھ سے بلوچستان کو گندم کی ترسیل پر پابندی
جیو نیوز - کراچی…گندم کی قیمت میں فرق کے باعث سندھ سے بلوچستان میں گندم کی ترسیل پر پابندی لگادی گئی ، سندھ کے وزیر خوراک جام مہتاب ڈہر کے مطابق سندھ میں آٹے کی قیمت بڑھنے نہیں دیں گے،حکومت ڈیڑھ روپے فی کلو کے حساب سے ڈیڑھ ارب روپے گندم پر سبسڈی دے ر ہی ہے ، ہر حال میں سرکاری نرخ پر ہی آٹے کی فروخت یقینی بنائی جائیگی۔سندھ سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جام مہتاب ڈہر نے ایک سوال پربتایا کہ گندم کی قیمت میں فرق کے باعث سندھ سے بلوچستان کو گندم کی ترسیل پر پابندی لگادی ہے۔