20 نومبر 2013
وقت اشاعت: 17:54
پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، آلو80روپے فی کلوہوگیا
جیو نیوز - پشاور…پشاور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ آلو، ٹماٹراور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،آلو کی فی کلوگرام قیمت 80 روپے تک پہنچ گئی۔پشاورمیں سبزیوں کی قیمتوں کوپرلگ گئے ہیں ،گزشتہ کئی دنوں سے سبزی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں آلو کی قیمت 3 دن کے دوران 30 روپے اضافے کے ساتھ 80 روپے ،ٹماٹر 130 اور پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔