تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:19

ملک بھر میں سبزیوں نے مہنگائی کا سونامی برپاکردیا

جیو نیوز - کراچی …گوشت تو دور کی بات اب تو عوام کو سبزیوں کی خریداری بھی عیاشی لگنے لگی ہے، مہنگی سبزیوں نے کچن کا بجٹ آوٴٹ کر کے رکھ دیا ہے۔ موسم سرما میں تازہ سبزی کے حصول کے لیے عوام گھر سے نکلتی ہے تو ان کے نرخ سن کر ہی طبیعت ہری ہوجاتی ہے۔ ٹماٹر ہو یا ادارک ، پیاز ہو یا پھیکا آلو اب تو سب کے لیے مہنگائی کے کڑوے گھونٹ پینے پڑتے ہیں۔ کراچی میں ٹماٹر 140روپے، آلو 90 اور ادرک 280 روپے فی کلو تک بک رہی ہے۔ لاہور میں خریدار ٹماٹر 120 ، آلو 90 روپے اور ادرک 240 روپے فی کلو کے حساب سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ٹماٹر 140 روپے، آلو 70 روپے اور ادرک 320 روپے فی کلو تک بک رہی ہے۔ اسی طرح پشار میں ٹماٹر 140 روپے ، آلو 90 روپے کلو ادرک 240 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے کھوکھلے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.