تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 12:40

کراچی میں بھی آلو100روپے کلوہوگیا

جیو نیوز - کراچی …کراچی میں بھی آلو نے سنچری مکمل کرلی ،ریٹیل مارکیٹ میں پھیکا آلو 100 روپے فی کلو تک بک رہا ہے موسم سرما میں جوں جوں درجہ حرارت کم ہو رہا سبزیوں کی قیمتوں کا پارا اُوپر چڑھ رہا ہے۔ریٹیل سطح پر آلو 100 روپے فی کلو ٹماٹر 140 روپے فی کلو اور ادرک 300 روپے فی کلو تک عوام خریدنے پر مجبور ہے۔اس کے علاوہ پیاز نے بھی عوام کے آنسو نکالنے کی تیاری شروع کردی ہے کیونکہ یہ 60 روپے فی کلوتک پہنچ چکی ہے۔ہول سیلرز کہتے قیمتوں میں کچھ کمی آئی ہے لیکن ریٹیل سطح پر اس کا فرق نہیں دیکھا جا رہا جبکہ ریٹیلرز کہتے کہ منڈی سے سبزیوں کے دام بھاری مل رہے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ اس گتھی کو سلجھانے کے لیے صوبائی حکومت پرائس کنٹرول کے نظام کو موثر کرتے ہوئے غریب صارف کو استحصال سے بچائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.