تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:21

ٹھنڈ میں اضافہ،انڈے اور مرغی کے نرخوں کو پر لگ گئے

جیو نیوز - کراچی…ملک کے اندرٹھنڈ میں اضافے سے انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، کئی شہروں میں مرغی کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں مرغی کی قیمتیں پرواز کرنے لگیں۔ ان شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 20روپے اضافے سے 210روپے کلو ہوگئی جبکہ زندہ مرغی 135 روپے میں دستیاب ہے۔ لاہور میں زندہ مرغی کی قیمت 120روپے جبکہ مرغی کا گوشت 170روپے فی کلو ہے۔ملک میں سردی بڑھتے ہی انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں انڈوں کی قیمت 116 روپے اور اسلام آباد اور لاہور میں 120 روپے فی درجن ہوگئی ۔ کوئٹہ میں ٹھنڈ زیادہ ہونے کے باعث یہاں انڈوں کی قیمتیں 130 روپے فی درجن تک جا پہنچی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.