تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:0

پاکستان اسٹیل کے ملازمین تاحال ستمبر کی تنخواہ سے محروم

جیو نیوز - کراچی…پاکستان اسٹیل کو حکومت کی جانب سے 70 کروڑ روپے کی امداد ی رقم آئندہ ہفتے ملنے کی توقع ہے،دوسری جانب نومبر ختم ہونے کو ہے جبکہ ادارے کے ملازمین کو ستمبر کی تنخواہ اب تک جاری نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کو ملنے والی اس امدادی رقم سے ملازمین کی ستمبر کی تنخواہیں اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔پاکستان اسٹیل ملز کا خسارہ 100 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے اور رقم کی قلت کے باعث ادارے کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ملازمین بھی دو ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔حکومت نے اسٹیل ملز کیلئے 2.9 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج منظور کیا تھا جس میں سے اب تک 2.2 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.