23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:0
ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر ایک ہزار میگاواٹ رہ گیا
جیو نیوز - اسلام آباد…ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر ایک ہزار میگاواٹ رہ گیا۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار10ہزار300میگاواٹ اورطلب11ہزار300میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 4ہزار590میگاواٹ ہے،تھرمل کے ذریعے بجلی کی پیداوار ایک ہزار80میگاواٹ اور آئی پی پیز کے ذریعے4ہزار630میگاواٹ ہے۔