23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 13:33
نیٹو کنٹینرز کیخلاف تحریک ،افغان ٹرانزٹ تجارت مفلوج ہو کر رہ گئی
جیو نیوز - کراچی…نیٹو کنٹینرز کیخلاف تحریک اور سیکیورٹی خدشات کے بعد افغان ٹرانزٹ تجارت مفلوج ہو کر رہ گئی یہ بات گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایسو سی ایشن نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث یومیہ تقریبا 80 ٹرکوں کی طورخم بارڈ روانگی رُک کر رہ گئی ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ ایسو سی ایشن کے چیئرمین یعقوب شیخ کے مطابق افغان تجارت کیلئے سالانہ تین ہزار کنٹینرز افغانستان جاتے ہیں اور اس کاروبار سے چالیس ہزار افراد منسلک ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نیٹو مخالف مہم میں افغان تجارتی مال روکنے سے پرہیز کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔