23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:5
یوریا کھاد کی قیمت میں اضافے کا رُجحان
جیو نیوز - کراچی…ملک میں یوریا کھاد کی قیمتوں کو بھی قرار نہیں گزشتہ سال کے مقابلے یوریا کی بوری 8 فیصد اضافے سے 1800 روپے کے قریب آگئی پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے یوریا کی بوری 1688 روپے سے بڑھ کر 1800 روپے سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ آئے روز پٹرول و ڈیز ل کے نرخ میں اضافے کے علاوہ کھاد مہنگی ہونے سے فصلوں کی پیدواری لاگت بڑھ رہی ہے جس سے کاشت کار مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں زراعت کا حصہ 20 فیصد سے زائد ہے اور حکومت نے رواں مالی سال زرعی قرضوں کے لئے 360 ارب روپے ہدف مقرر کیا ہے۔