23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:43
اوگرا حکام کے چھاپے ، ایل پی جی 5 روپے کلوسستی
جیو نیوز - لاہور…ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا حکام کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے پلانٹس پر چھاپوں سے ایل پی جی 5 روپے سستی ہو گئی ،مزید کارروائی سے قیمتوں میں مزید کمی آ سکتی ہے ۔صدر ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کی کارروائی کے بعدکراچی، سکھر، رحیم یار خان اورحیدرآباد میں فی کلو قیمت 125 روپے ،لاہور ،اسلام آباد ،پنڈی، گجرات، سیالکوٹ، اوکاڑہ ،میر پور، جہلم ،بہالپور ،ملتان اور ڈی جی خان میں 130 روپے کلو ہوگئی ہے ،عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈرمیں 60 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کمی ہوئی ہے ، ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ا یشن کا کہنا تھا کہ وہ اوگرا کے اقدام سے قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔