23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:59
پی آئی اے 10 جدید طیارے خریدے گا
جیو نیوز - اسلام آباد…قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 10 جدید طیاروں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ایم ڈی پی آئی اے جاوید یونس کے مطابق چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی کے زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محمد علی گردیزی نے بتایا کہ بورڈ نے ائرلائن کی بحالی کے سلسلے میں 10 جدید طیاروں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیڑے میں شامل ہونے والے طیارے ڈرائی لیز پر لئے جائیں گے۔ یہ جدید طیارے اے 319 اور اے 320فیملی کے ہیں۔ اُ ن کا کہنا تھا کہ طیاروں کی شمولیت مئی 2014 میں شروع ہوگی جس سے قومی ایئرلائن کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔