تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:58

حکومت پنجاب اور چائنا پاور کمپنی کے مابین 3یادداشتوں پردستخط

جیو نیوز - لاہور…پنجاب حکومت اورچائنا پاور کمپنی کے درمیان صوبے کے4بڑے شہروں میں کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے پلانٹ لگانے کا معاہدہ ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہناہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔پنجاب حکومت اورچائناپاورکمپنی کے مابین انرجی سیکٹر کے حوالے سے مفاہمت کی 3یادداشتوں پردستخط ہوئے،منصوبے کے تحت چینی کمپنی فیصل آباد،ساہیوال ،لاہوراورملتان میں کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے پلانٹ لگائے گی،جن کے ذریعے1800میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے بتایاکہ 2ہزارٹن کوڑاکرکٹ سے 20 میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے،ان کاکہناتھاکہ سستی بجلی آنے سے بجلی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.