تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:0

امریکا ایران معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی

جیو نیوز - نیویارک…جنیوا میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہوگئی۔۔ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ کے بعد، ایران پر عائد پابندیوں میں کمی کا امکان ہے،جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 2.43ڈالر کمی ہوگئی ہے،جس کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 108.62 ڈالر ہو گئی۔ جنیوا میں ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے پانچ روزہ مزاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے،معاہدے کے تحت ایران پر تجارت کیلئے عائد پابندیوں میں کمی کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت ایران جوہری ٹیکنالوجی ، بجلی کی پیداوار جیسے پر امن مقاصد کے لئے میں استعمال کر سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.