تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:5

اوپن مارکیٹ میں ڈالر109روپے 20پیسے کا ہوگیا

جیو نیوز - کراچی…گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے باعث روپے نے پھر لڑکھڑانا شروع کردیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 109روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث روپے کو سہار ا نہیں مل پارہا۔ ڈیلرز کے مطابق خام تیل کی ادائیگیوں کی مد میں 7کروڑ ڈالر کی خریداری کی وجہ سے انٹر بینک میں ڈالر 30پیسے اضافے کے ساتھ 108روپے کا ہوگیا۔روپے کی قدر میں گراوٹ کے اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے 1ڈالر 109 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی کے علاوہ غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں۔صرف ایک ماہ کے درآمدی بل کے برابر زرمبادلہ کے ذخائر رہنے سے روپیہ عدم استحکام کا شکار ہے۔ اوپن مارکیٹ میں یکم جولائی کو ایک ڈالر 101روپے کا تھا جو 7فیصد گراوٹ سے 109روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.