25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:14
غریبوں کی سبز ی آلو بھی 100 روپے کلو ہوگیا
جیو نیوز - غریبوں کی سبزی آلو اب غریبوں کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔ ایک کلو آلو کی قیمت سو روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ غریبوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ہمارا کچومر نکال دیا اور کوئی ہماری چیخیں سننے والا نہیں۔ٹماٹر نے قیمتوں کی ڈبل سنچری کی تو آلو بھی 100روپے کلو پر آگیا،غریب غرباء تو آلو کو اکیلے بھی پکاتے تھے لیکن یہی آلو پاکستان میں نایاب ہوتا جا رہا ہے۔ اب سموسوں میں کیا استعمال ہوگا؟ آلو نہیں ہوگا تو جانے باورچی خانہ کیسے چلے گا۔کہا جاسکتا ہے کہ غریبوں کی سبزی آلو اب غریبوں کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔