26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:52
وزیراعظم سے ملاقات میں ٹیکس اصلاحات موضوع بحث ہو گا ،عبد اللہ ذکی
جیو نیوز - کراچی…کراچی چیمبر کے صدر عبداللہ ذکی نے کہا ہے کہ 28 نومبر کو وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے ہونیوالی ملاقات میں ٹیکس اصلاحات اور دیگر تجارتی معاملات زربحث آئیں گے جن پر عمل کیا جائے تو ملکی صنعتوں کو فروغ مل سکے گا۔کراچی چیمبر کے صدر عبداللہ ذکی نے جیونیوز کو بتایا کہ 28 نومبر کو وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق دار سے ملاقات متوقع ہے جس میں ٹیکس کے معاملات زر بحث لائے جائیں گے جبکہ دیگر تجارتی معاملات پر بھی بات کی جائے گی جس سے ملک کیلئے اضافی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے فارم میں پیچیدگیوں کے باعث تاجروں کو ٹیکس جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔معاملہ حل نہ ہوپایا تو حکومت سے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کرنے کی درخواست کی جائے گی۔