26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:45
ڈالرزکی بیرون ملک منتقلی ،کسٹمز حکام کی اسٹیٹ بینک کو تجویز
جیو نیوز - کراچی…روپے کی بے قدری کو بچانے کے لیے کسٹمز حکام سرگرم ہوگئے،کسٹمز حکام نے اسٹیٹ بینک کو تجویز دی ہے کہ پاکستانیوں کو بیرون ملک تین سے پانچ ہزار ڈالرلے جانے کا پابند کیا جائے۔کسٹمز حکام کے مطابق فی ٹرپ بیرون ملک جانے کے لیے 3ہزار ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 5ہزارڈالر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس وقت ایک پاکستانی فی ٹرپ 10 ہزار ڈالر تک اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق پاکستانی سالانہ 40 سے 45ہزار ڈالر یا اس سے بھی زاید رقم لے جارہے ہیں جس کا کوئی حساب نہیں،ڈالر کی بیرون ملک ترسیل روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو سالانہ 25ہزار ڈالر کی حد مقرر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، 15 سال سے کم عمر کے بچوں پر ملک سے باہر ڈالرلے جانے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسٹمز کے اس اقدام سے روپے کی گرتی قدر کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے۔