26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:46
سی این جی اورصنعتی سیکٹرز کی گیس 2ماہ بند رہنے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد… دسمبر اور جنوری میں سی این جی اور صنعتی سیکٹر کی گیس بند رہنے کا امکان ہے ، سوئی ناردرن حکام نے وزارت پٹرولیم کوتجویز بھیج دی۔ ترجمان سوئی ناردرن کمپنی کے مطابق سی این جی اور صنعتی سیکٹر کواب ہفتے میں تین کی بجائے دوروز گیس مل رہی ہے ،یکم دسمبر سے سردی بڑھنے پر نیا شیڈول جاری ہو گا ، ،دسمبر اورجنوری میں سی این جی اور صنعتی سیکٹرز کی گیس بند رکھنے کی تجویز ہے ،ترجمان کا کہنا تھاکہ گھریلو صارفین اولین ترجیح ہیں ، انہیں ہرصورت گیس دیں گے۔