تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:15

کوئٹہ: سردیاں آتے ہی خشک میووٴں کی قیمتوں میں اضافہ

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں سردی کے ساتھ خشک میووٴں کی قیمیتں بھی عروج پر ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ صرف قیمت پوچھ کر ہی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔ کوئٹہ میں تولہ رام روڈ خشک میووں کی فروخت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ سردیاں آتے ہی یہاں دکانیں اور ریڑھیاں خشک میوہ جات سے ایسے سجائی جاتی ہیں کہ وہاں سے گزرنے والوں کے منہ میں پانی آجاتا ہے مگر جب ان کی قیمتیں معلوم کریں تو گلا ہی خشک ہو جاتا ہے۔ 8سو روپے کلو فروخت ہونے والا پستہ 12سو سے 16سوروپے کلو تک جاپہنچا ہے، بادام 6سے 7سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے، چلغوزہ کچھ روزقبل تک 8سو روپے کلو تھا، اب 2ہزار روپے کلو ہوگیا ہے، کاجو 11سو روپے کلو، کشمش 3سو روپے کلو اور ناریل 5سو روپے کلو مل رہا ہے۔ دکاندار ڈرائی فروٹ کی گرانی کی ایک وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.