تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:3

کراچی:ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت میں 5روپے کمی

جیو نیوز - کراچی…سندھ کے شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہوتے ہی چینی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں ہول سیل کے بعد ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 5روپے کمی کے بعد 55روپے فی کلو ہوگئی۔ سندھ کے شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع ہونے کا چینی کی قیمت پر اثر پڑا ہے۔ کراچی میں ہول سیل اور ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ہول سیلرز کے مطابق ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت 56 روپے سے کم ہوکر 52 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ کراچی ریٹیلرز کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ چند دن میں ریٹیل سطح چینی کی قیمت 5روپے کم ہوکر 55 روپے کلو کی سطح پر آپہنچی ہے جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ادھر ٹی سی پی حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ مقامی شوگر ملوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دیا گیا 50ہزار ٹن کا جاری کردہ ٹینڈر 9 دسمبر کو کھولا جائے گا جبکہ مزید ایک لاکھ ٹن چینی کا ٹینڈر بھی آئندہ ماہ ہی جاری کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.