28 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:19
کراچی اسٹاک : 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ
جیو نیوز - کراچی…حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی نامزدگی کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مثبت نظر سے دیکھا جارہا ہے،کاروبار کے دوران کے ایس سی 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی رکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف اور جیف جسٹس کی نامزدگی کو کاروباری حلقوں نے خوش آئند قراد دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا اثر کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بھی مثبت دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس اضافے سے 24 ہزار 75پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔اسٹاک ماہرین ماہرین کے مطابق حکومتی فیصلوں سے حصص بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے باعث آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔