تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:10

آئل ٹینکرز مالکان کی خیبر پختو ن خوا کوتیل کی ترسیل بند کرنیکا فیصلہ

جیو نیوز - کراچی… نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے سے آئل ٹینکرز کی پاکستان سے افغانستان آمدورفت بھی معطل ہے۔آئل ٹینکرز مالکان نے خیبر پختو ن خوا کیلئے تیل کی ترسیل احتجاجاًکل سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین شمس شاہوانی کے مطابق خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے کے باعث افغانستا ن کو بھی تیل کی رسد کو بند ہوئے 2 ہفتے ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف مقامات پر 500 سے زائد آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور مالکان کو اربوں روپے کا خسارہ ہوچکا ہے ،شمس شاہوانی نے مزید بتایا کہ آج عمران خان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کریں گے۔اس کے علاوہ خیبر پختون خوا کو کل سے تیل کی رسد بند کرنے کے حوالے سے وزارت پیٹرولیم کو آگاہ بھی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.