تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:59

حکومت ٹیکس آمدن کا ہدف پورا نہ کرسکی

جیو نیوز - اسلام آباد…رواں مالی سال جولائی تانومبر حکومت ٹیکس آمدن کا ہدف پورا نہ کرسکی۔سرکاری خزانے میں 5 ماہ کے دوران 800 ارب روپے سے زائد جمع ہوئے۔ایف بی آر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر کے درمیان حکومت 840 ارب روپے ہدف کے مقابلے 806 ارب روپے ٹیکس وصول کرسکی۔ حکومت نے پورے مالی سال کیلئے ٹیکس آمدن کا ہدف 2475 ارب روپے مقرر کیا ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو حکومت آمدن میں کمی کا رونا رورہی ہے تو دوسری جانب کاروباری طبقے کو ٹیکس مراعات دے رہی ہے اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ حکومت ٹیکس کا ہدف پورا نہیں کرسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.