3 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:59
عالمی بینک حکومت پاکستان کی جانب سے بانڈز کے اجراء میں مدد کیلئے تیار
جیو نیوز - کراچی…عالمی بینک پاکستانی حکومت کی جانب سے بانڈز کے اجراء میں مدد کے لیے تیار ہے۔بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک بانڈز کے اجراء میں معاونت فراہم کرنے لیے رضامند ہے۔بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم سے ڈیموں کی تعمیر،توانائی کے منصوبے اور عوام کے لیے سستے گھروں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھاشا اور داسو ڈیم کی جلد تعمیر شروع کی جائے۔عالمی بنک نے منصوبوں کے لیے رقم کا بندوبست کرنے میں حکومت پاکستان کو بین الاقوامی بانڈز کے اجراء کیلئے بھی مدد کی یقین دہانی کروائی ہے ۔