تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
3 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 18:30

امریکی ڈالر 98 روپے پر واپس لے آئیں گے،اسحاق ڈار

جیو نیوز - کراچی…وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر 98 روپے پر واپس لے آئیں گے، اس وقت سٹے بازی ہورہی ہے، بینکوں پر نظر رکھی ہوئی ہے،کسی نے گڑبڑ کی تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ جیو کے مقبول پروگرام ”آج کامران کے ساتھ“ میں جیو کے اینکر پرسن کامران خان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 15 دسمبر کو اتوار کی وجہ سے گوشوارے 16دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، اس وقت سٹے بازی ہورہی ہے، بینکوں پرنظرہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاشی پیکیج پر کام کیلئے خصوصی سیل بنا رہے ہیں،وزیرِاعظم سیل کی خود نگرانی کریں گے، ٹیکس فارم بھرنے والے خود اس پر انسینٹیو کا لفظ لکھیں گے،ہم لوگوں کو خوشی سے ٹیکس نیٹ میں لانا چاہتے ہیں۔اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ہمیں قانون اجازت دیتا ہے کہ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے اقدامات کریں، وزیرِاعظم کے ہر اعلان کو ایک قانونی سہولت حاصل ہوگی، ہمارا پیکیج تقریباً حتمی ہے، اس میں مزید بہتری ہوسکتی ہے، ہمیں صنعتی پھیلاوٴ اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک اب ایک دو ارب روپے سے چلنے والا نہیں، انکم سپورٹ لیوی اب بجٹ کا حصہ بن چکی ہے، یہ ٹیکس نہیں ہے، یہ غریب لوگوں پر خرچ ہونا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق چاروں صوبے زراعت پر ٹیکس لگا سکتے ہیں، زراعت سے اربوں کا ٹیکس مل سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.