9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:23
کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
جیو نیوز - کراچی…ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 180 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی حصص بازار میں سرمایاکار سرگرم نظر آئے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 25 ہزار 67 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انویسٹرز کے مطابق گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے کاروبار کے فروغ کے لیے دی جانے والی مرعات کے علاوہ نوجوانوں کے لیے آسان قرضہ اسکیم کے اعلان سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اثر پڑا ہے۔حصص بازار میں سرمایاکار آج توانائی ، سیمنٹ اور بینکنگ کے شعبے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔