9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:30
آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے معاہدے کی تفصیلات جاری
جیو نیوز - اسلام آباد…وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے معاہدے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔عالمی مالیاتی ادارہ حکومت کی معاشی اصلاحات سے مطمئن ہے۔ پاکستان کو مزید 55 کروڑ ڈالر قرض دسمبر کے اختتام تک ملنے کی امید ہے۔وزارت خزانہ کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے مالیاتی ادارے نے 6 ارب 64 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جو تین سالوں میں معاشی کارکردگی کے سہ ماہی جائزے کے بعد قسطوں میں ادا کیے جائیں گے۔عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کی معاشی کاکردگی کی رپورٹ دسمبر کے اختتام تک واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیش کرے گا جس کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی دوسری قسط مل جائے گی۔نجکاری کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 26 فیصد شیئرز جو ن 2014 تک نجی شعبے کو فروخت کردے گی۔اس کے علاوہ حکومت نے معیشت میں بہتری لانے کے جو اہداف مقرر کئے ہیں اس میں 2016 تک مہنگائی کی شرح کو 7 فیصد تک لانا جو موجودہ 10 فیصد سے زائد ہے۔ معاشی ترقی کی رفتار کوسالانہ 5 فیصد تک بڑھانا اور ٹیکس نظام کو بہتر کرکے مالی خسارے کو کم کرنا شامل ہے ۔