9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 14:55
ایسوسی ایشن نے سی این جی کی غیر معینہ بندش کا فیصلہ مسترد کردیا
جیو نیوز - اسلام آباد…سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی غیر معینہ بندش کا فیصلہ مسترد کردیا۔ چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ مسلسل بندش سے سی این جی مشینری ناکارہ ہوجائے گی، فیصلے سے سی این جی کی 450ارب روپے کی صنعت تباہ ہوگی۔ غیاث پراچہ نے مطالبہ کیا کہ سی این جی کی بندش کا عوام دشمن فیصلہ واپس لیا جائے۔