تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:25

پنجاب میں پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کا دوسرا دن

جیو نیوز - لاہور…کمیشن بڑھانے کے مطالبے پر پنجاب کے متعدد پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے اور بلیک میں پٹرول دو سو روپے لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کے دوسرے دن سی این جی کی بھی بندش سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔اور منافع خور میدان میں آ گئے ہیں۔پنجاب کے کئی شہروں میں پٹرول بلیک میں فروخت کیا جارہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے۔پٹرول انہیں بلیک میں پٹرول 150سے دوسوروپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.