11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:42
سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے سے 2دن کیلئے بند
جیو نیوز - کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا، جو جمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق48 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔